صفحہ اول فیس بک آر ایس ایس ٹیوٹر بلاگر
PrintPrint Friendly
اپنی زبان میں ترجمہ کریں Translate this Page Google-Translate-English Google-Translate-Chinese (Simplified) BETA Google-Translate-URDU to French Google-Translate-URDU to German Google-Translate-URDU to Italian Google-Translate-URDU to Japanese BETA Google-Translate-URDU to Korean BETA Google-Translate-URDU to Russian BETA Google-Translate-URDU to Spanish Google-Translate-URDU to Turkish Google-Translate-URDU to Arabic Google-Translate-URDU to Hindi

لارا کروفٹ اور نور کا محافظ کا ایک جائزہ











آپ نے کیڈیلاکس اینڈ ڈائنوسارز گیم تو ضرور کھیلا ہوگا جس میں آپ چار کھلاڑی جیک، حنہ، مصطفی اور میس کے ساتھ ڈائنوسارز اور دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہیں، اس گیم کی خصوصیت یہ ہے کہ اسکرین ایک ہی رخ پر رہتی ہے اور اسے ایک یا ایک سے ذیادہ لوگ بیک وقت کھیل سکتے ہیں اور اگر ایک کھلاڑی کے آؤٹ ہوجائے تو گیم وہیں سے شروع کیا جاسکتا ہے ٹومب رایڈر سیریز کا نیا گیم لارا کروفٹ اینڈ گارجین آف لائٹ (لارا کروفٹ اور نور کا محافظ) اب ایسی ہی ایک نئی جہت کے ساتھ منظر عام پر آرہا ہے
ٹومب رایڈر سیریز کی طرز کے یعنی سہہ البعادی (تھری ڈی) اور تیسرے شخص کی نظر سے کھیلا جانے والا (تھرڈ پرسن شوٹر) گیم کے برعکس ہے یہ گیم آرکیڈ گیمز سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے یہ ایک تسلسل میں بڑھنے والا ہم بعادی (آئسومیٹرک) نقطہ نظر سے اور ایک ہی رخ پر متعین کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے کھیلا جانے والا گیم ہے اور وہ بھی کوآپریٹیو خصوصیات کے ساتھ ، جسے دو افراد آن لائن یا لوکل نیٹورک پر مل کر گھیلیں گے. جیسے کہ کاؤنٹر اسٹرائیک وغیرہ مگر دو نوں کھلاڑی ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں بلکہ مددگار بن کر کھیلیں گے- اس گیم میں دو کھلاڑیوں کی کردار دیے گئے ہیں ایک تو لارا کروفٹ اور دوسرا 2،000 سال پرانی مایا تہذیب کا ٹوٹیک نامی جنگجو. لارا اور ٹاٹیک ساتھ مل کر شیطانی بدروح ژولوٹل کو روکنے اور
دھوئیں کے آئینے کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے.


گیم ایک کھلاڑی کی مہم (سنگل پلئیر موڈ) میں بھی دستیاب ہوگا مگر وہ ایک الگ کہانی پر مشتمل ہوگا اور اس گیم دوسرے کردار کی موجودگی اور مدد شامل نہیں ہوگی.
لارا کروفٹ اور نور کا محافظ
کی گرافک کے معیار میں
گذشتہ گیم
ٹومب رایڈر انڈر ورلڈ کی
طرح جدید انداز اور
طبیعیات شامل ہوں گے





لارا کروفٹ
اور
نور کا محافظ
کا ایک جائزہ

گیم کی کہانی کچھ اس طرح ہے کہ 2،000 سال پہلے قدیم وسطی امریکہ میں، ٹوٹیک جو نور کا محافظ و نگہبان ہے اور زولوٹل جو شرانگیز بدروح ہے کے درمیان جنگ شروع ہوئی، جس میں ژولوٹل کو ٹوٹیک نے شکست دی اور اسے نکال کر خود کو نور کے مندر میں دھوئیں کے جادوئی آئینہ کے ساتھ دفن کرلیا- تاکہ اسے غلط ہاتھوں میں پڑنے سے بچایا جا سکے. برسوں بعد آج میں، لارا کروفٹ وہ مندر اور دھوئیں کے جادوئی آئینے کو دریافت کرلیتی ہے لیکن دہشت گردوں کا گروہ اس کا پیچھا کرکے اسے لارا کے پاس سے چوری کرلیتے ہیں. ژولوٹل اور ٹوٹیک اس
انتشار پر زندہ ہوجاتے ہیں اور ژولوٹل دہشت گردوں کو مار کر ان سے وہ چیزیں حاصل کرکے بھاگ جاتا ہے. ٹوٹیک اس حادثہ کے لئے لارا کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے، لیکن وہ جان لیتا ہے کہ لارا اس کے ساتھ ہے اور وہ دونوں
دھوئیں کے جادوئی آئینہ حاصل کرنے کے لیے اور ژولوٹل کا خاتمہ کرنے کے لیے متحدد ہو کر کام کرتے ہیں.
ہر کردار منفرد ہتھیار اور مہارت رکھتے ہوں گے. لارا کے پاس گذشتہ گیمز کی طرح وسیع بارود رکھنےوالا ڈبل پستول اور اس کے ساتھ ایک آنکڑا نما ہک بھی ہوگا. وہ اس آنکڑا نما ہک کی مدد سے مشکل اور پیچیدہ مقامات
سے نکل سکے گی اور ٹوٹیک بھی اس ہک پر چڑھ سکتا ہوگا. ٹوٹیک کے ہاس ایک نیزہ نما ہتھیار ہے جسے لڑائی کے موقع پر استعمال کیا جا سکتا ہے- دونوں کرداروں کے پاس لامحدود "بم" ہیں جو کہ وہ کہیں بھی مارسکتے
ہیں یا نصب کر کے ایک بٹن کی پریس کے ساتھ دھماکہ کیا جا سکتا ہے، گیمز میں آپ کو مختلف گتھیاں اور معمہ حل کرنے ہوں گے اور کھیل کھیلتے ہوئے کھلاڑی پر ہر مرتبہ لوڈنگ کا بار نہیں پڑے گا
یہ گیم ایک کھلاڑی کے ساتھ بھی کھیلا جاسکتا ہے ، اور ایک دوسرے کھلاڑی کسی بھی وقت میں شامل ہو سکتا ہے جیسا کہ فائنل فائٹ، ڈبل ڈریگن اور کیڈیلاکس اینڈ ڈائنوسارز جیسے آرکیڈزکیمز ہیں. اور دوسرا کھلاڑی آن لائن یا مقامی نیٹورک سے گیم میں شامل ہوسکتا ہے






سنگل پلئیر میں صرف کھیلا جانے والا کردار جیسے لارا ہے تو ٹوٹیک اس کی مدد کرنے کو دستیاب نہیں ہو گا. اس میں لارا تمام ہتھیاروں اپنی منفرد جرات اور نئی صلاحیتوں کے ذریعے مطلوبہ گیم تکمیل تک پہنچائے گی، ایک کھلاڑی کے لیے پہیلیاں اور نقشہ مختلف بھی ہو جائے گا. گیم کے کریٹیو ڈائریکٹر ڈینیل نیوبرجر کا کہنا ہے کہ یہ اس وجہ سے کیا گیا
ہے کہ آیا کوئی کھلاڑی دوسرے پر انحصار کرنا نہیں چاہتا تھا یا وہ دوسرے کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے عاجز ہوتو وہ اکیلا ہی کھیل سکے اس گیم کی مہم مبینہ طور پر آٹھ سے دس گھنٹے پر مشتمل ہوگی.
ملٹی پلئیر گیم میں ، ایک ساتھ گیم کھیلنا ایک بھرپور ٹیم ورک کی طرح ہوگا. لارا ٹوٹیک کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے قابل ہو جائے گی جو اسی اپنے سر کے اوپر سے ٹھہرا دے تو لارا ایک مشکل اونچائی پر بآسانی چڑھ سکے گی . وہ ٹوٹیک کے دیوار میں پھینکے ہوئے نیزوں پر توازن سے چڑھ سکے گی مگر ٹوٹیک کا وزن نیزوں کے لیے مناسب نہیں ہے لہذا ٹوٹیک لارا کے آنڑا نما ہک کی رسی پر چل سکے گا اور جیسے جیسے گیم کی منزلیں طے ہوں گی، ٹوٹیک لارا سے جدید ہتھیاروں کا استعمال بھی جان جائے گا اور دشمنوں کو مارنے میں جانیں لارا کی مدد کرے گا، دونوں گھلاڑیوں کے اسکور ان کے جسم کے اوپر نظر آئیں گے، ان کے گرد نظر آنے والا لال یا نیلے رنگ اس پر منحصر ہے کہ لارا یا ٹوٹیک
کو نقصان پہنچا ہے یا نہیں. پھیلے ہوۓ جواہرات حاصل کرنے اور ذیادہ سے ذیادہ دشمنوں کا خاتمہ
کرنے پر کھلاڑی اسکور میں اضافہ ہوگا.


اعلی درجہ سکور حاصل کرنے پر کھلاڑی کو کسی راز کا حل ملے گا. اس گیم کی مہم مبینہ طور پراور ٹیم ورک کی بنیاد پرچھ سے آٹھ گھنٹے پر مشتمل ہوگی.
گیم کا تھیم یعنی پہیلیاں، گتھیاں اور دلچسپ معمہ اس میں موجود ہیں مگر ایک نئے طریقہ سے، لارا کروفٹ اور نور کا محافظ کے 14 لیول حیرت انگیز وسیع ، پوشیدہ علاقوں اور جواہرات سے بھرے ہوئے ہیں،اس گیم میں ہتھیار کا ایک حیرت انگیز بڑی قسم ہے -- رائفلیں ، بھالا، آگ پھینکنی والا لاؤنچر، ایک گرینیڈ لانچر ، بندوقیں، کلاسیکی ڈبل پستول ، یہاں تک کہ ایک راکٹ لانچر بھی- جنہیں مقابلہ کرنا ہے ایک شیطانی بد روح کا جسے ژولوٹل کہا جاتا ہے. اس کے چند نالائق منظورنظرغلام جنہیں ژولوٹل نے جادو سے زندگی دی ہے بھی اس مقابلہ
میں شامل ہیں، ان میں تیزی سے حملہ کرتی چھپکلی سے لے کر دیوقامت بلائیں ، مکڑیاں، ڈھانچہ، اور آگ اگلنے والے دیو کے علاوہ دیوقامت مکڑیاں ، شیطانی مخلوقات اور مافوق الفطرت بونے سے مقابلہ ہوگا
کرسٹل ڈائنامکس نے ٹومب رایڈر سیریز کے گذشتہ 14 برسوں کے برعکس لارا کروفٹ اینڈ گارجین آف لائٹ (لارا کروفٹ اور نور کا محافظ) کو ایک نئی جہت پر تبدیل کرنے میں اپنا پہلا قدم اٹھا ہے، لارا کروفٹ اور نور کا محافظ تھری ڈی آئسومیٹرک نقطہ نظر اور آرکیڈ اسٹائل میں تخلیق کیا گیا ہے، اس کے پبلشر اسکوائر اینکس کی طرف سے یہ گیم پی سی ، پلے اسٹیشن نیٹ ورک اور ایکس بوکس پر اور لائیو آرکیڈ کے لئے
ڈیجیٹل ڈاؤن لوڈ کی صورت میں دستیاب ہوگا."لارا کروفٹ اور نور کا محافظ" ایک ڈاؤن لوڈ ایبل اور ملٹی پلئیر گیم ہے جو زیادہ سے زیادہ 2 جی بی میں دستیاب ہوگا- اور اسے آن لائن کھیلا جاسکے گا اندازہ ہے کہ
یہ 28 ستمبر 2010 میں جاری کیا جائے گا
--------------------------------------------------------------------------------------------------
--------------------------------------------------------------------------------------------------
مطلوب کمپیوٹر: سسٹم ونڈوز ایکس پی/ ونڈوزوستا/ ونڈوز7، پروسیسر انٹیل 3 گیگا ہرٹز/ اے ایم ڈی 2٫5 گیگا ہرٹز، میموری 1 گیگا بائٹ (ونڈوز ایکس پی) 2 گیگا بائٹ ( ونڈوزوستا، ونڈوز7)، ہارڈ ڈسک از کم 7 گیگا بائٹ، گرافک کارڈ اے ٹی آئی 1300 ایکس ٹی / این ویڈیا جی فورس 6800، ملٹی پلیئر انٹرنیٹ کنیکشن یا لوکل ایریا نیٹورک، دیگر ڈائریکٹ ایکس 9سی







--اسکرین شاٹ اور ویڈیو--






















مزید دیکھیے


لارا کروفٹ اور نور کا محافظ آفیشل ویب سائٹ
لارا کروفٹ اور نور کا محافظ ویکی پیڈیا اردو
لارا کروفٹ اور نور کا محافظ ویکی پیڈیا انگریزی
لارا کروفٹ اور نور کا محافظ اسٹیلا ٹومب رایڈرز
لارا کرافٹ اور نور کا محافظ ، گبسن ایلییوروگیمرز، 18 مارچ 2010ء
لارا کرافٹ اور نور کا محافظ ٹومب رایڈر کا تسلسل نہیں ، ایشان، سلیکونیرا، 11 مارچ 2010ء
لارا کرافٹ اور نور کا محافظ پر پہلی نظر، گیم اسپاٹ، 5 مارچ 2010ء
لارا کرافٹ کا نیا عادی بنانے والا گیم، کوٹاکو، 18 مئی 2010ء
لارا کرافٹ اور نور کا محافظ اب ایکس باکس لائیو آرکیڈ پر ، ولسن جیفری، پی سی میگزین، 15 جون 2010ء
کرسٹل ڈائنامکس لارا کرافٹ کی نئی سمت پر، گیم اسپاٹ، 20 مارچ 2010ء
لارا کرافٹ اور نور کا محافظ: پیش منظر، یاہو گیم
لارا کرافٹ اور نور کا محافظ: کوآپٹیمس کا پیش منظر، کوآپٹیمس













 
Generation Next جنریشن نیکسٹ. میں مزید نکھار کے لیے ہمارے فیس بک پیج پررابطہ کریں. یا پھر ہمیں ای میل کریں، منجانب محمد ذیشان خان .